پاکستان کی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ 'ہمیں گزشتہ دو عشروں کے دوران ٹڈی دل کی بدترین افزائش کا سامنا ہے اور اس خطرے سے نمٹنے کے لیے ہم نے قومی ایمرجنسی نافذ کر دی ہے'۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری وزیر اعظم عمران خان نے دی ہے اور اس حوالے سے ابتدائی اجلاس گزشتہ جمعے کو ہوا تھا۔
سندھ چیمبر آف ایگری کلچر کے رکن اور کسان نثار خشالی کا جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ 'مجھے شک ہے کہ رواں برس ہم گندم کی پیدوار کے حوالے سے ستائیس ملین ٹن کا اپنا سالانہ ہدف پورا نہیں کر سکیں گے'۔