ETV Bharat / international

پاک فوج کے سربراہ باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا

فوج نے 6 اکتوبر کو ایک بیان کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ فوج میں اعلیٰ سطح پر ردوبدل میں آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ فیض حامد کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو تعینات کیا گیا ہے۔ تاہم وزیراعظم عمران خان کے دفتر نے آئی ایس آئی کے نئے سربراہ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے انکار کر دیا۔

author img

By

Published : Oct 19, 2021, 9:17 AM IST

Pak Army chief Qamar Bajwa
Pak Army chief Qamar Bajwa

جاسوس (اسپائی) سربراہ کی تقرری معاملے میں حکومت کے ساتھ جاری تنازع کے درمیان پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیر کو انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

فوج نے 6 اکتوبر کو ایک بیان کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ فوج میں اعلیٰ سطح پر ردوبدل میں آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ فیض حامد کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو تعینات کیا گیا ہے۔ تاہم وزیراعظم عمران خان کے دفتر نے آئی ایس آئی کے نئے سربراہ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے انکار کر دیا۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پہلی بار 12 اکتوبر کو اہم تقرری پر اختلافات کو تسلیم کیا۔

وزراء کے بیانات کے باوجود معاملہ ابھی تک حل نہیں ہو سکا ہے، حالانکہ حکومت نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی کے نئے سربراہ کی تقرری جلد کی جائے گی۔

فوج نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) جنرل باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور لیفٹیننٹ جنرل حامد نے ان کا استقبال کیا۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق "COAS کو اندرونی سلامتی اور افغانستان کی جاری صورتحال پر بریفنگ دی گئی" اور انہوں نے تنظیم کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

فوج کی میڈیا ونگ نے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں جنرل باجوہ لیفٹیننٹ جنرل حامد کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ دورہ اس وقت ہوا جب لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر نے گوجرانوالہ کے نئے کور کمانڈر کی حیثیت سے کمان سنبھالی ہے۔ انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کی جگہ لی، جنہیں کوارٹر ماسٹر جنرل مقرر کیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل عامر کی بطور گوجرانوالہ کور کمانڈر تعیناتی ان چھ تقرریوں میں شامل تھی، جنہیں فوج نے 6 اکتوبر کو ردوبدل میں اعلان کیا تھا، جس میں آئی ایس آئی کے سربراہ بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں شدید زلزلہ، 20 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

اس سے ظاہر ہوا کہ 6 اکتوبر کے فیصلے پر عمل درآمد کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل حامد پشاور کور کمانڈر کی حیثیت سے کمان کب سنبھالیں گے کیونکہ آئی ایس آئی چیف کے عہدے سے منتقلی کے بعد انہیں اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.