سورج کی تیز شعاؤں سے جھلستا ہوا ہانگ کانگ کا شمال مغربی شہر 'کام ٹن' تربوز کی کاشتکاری کے لیے انتہائی مناسب ہے۔ لیکن بارش کی کثرت اس کی پیداوار میں رکاوٹ کا سبب بن رہی ہے۔
ان تمام مشکلات کے با وجود بھی کام ٹن شہر سے تعلق رکھنے والے گھان چی چینگ نے تربوز کی کاشتکاری کا بیڑا اٹھایا ہے۔
تربوز کی کھیتی کرنے والے گھان چی چینگ کا کہنا ہے کہ ہانگ کانک میں بارش زیادہ ہونے کی وجہ سے تر بوز کی کاشتکاری میں پریشانی آتی ہے۔لیکن اگر بارش سے تربوز کو بچا لیا جائے تو بالکل آسان ہو سکتا ہے۔
گھان چی نے اپنی بھر پور لگن اور کوشش سے نے تربوز کی کاشتکاری میں کامیابی حاصل کی۔ جسے اب مارکیٹ میں لانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
اس موقع پر ہانگ کانگ کے تحفظ زراعت و ماہی گیری کے محکمے نےعلاقے کے کسانوں سے مل کر تربوز نمائش پروگرام کا انعقاد کیا۔
محکمہ زراعت کے افسر مون وونگ نے بتایا کہ انہوں نے ہمیشہ کاشتکاری کو فروغ دیا ہے ،خاص طور مقامی کسانوں کے ذریعہ تیار کی گئی تر بوز کی فصل بے حد خوش آئند ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے برسوں میں ہانگ کانگ میں تربوز کی کاشتکاری بڑے پیمانے پر کی جائے گی۔
تربوز ایک ٹھنڈی تاثیر والا موسمی پھل ہوتا ہے، جس کا استعمال گرمی سے حفاظت کے لیے پوری دنیا میں کیا جاتا ہے۔