ETV Bharat / international

افغانستان میں صرف باحجاب خواتین ہی تعلیم اور روزگار حاصل کرسکیں گی: طالبان

author img

By

Published : Sep 4, 2021, 2:23 PM IST

طالبان کے ترجمان نے کہا کہ ملک میں صرف حجاب پہننے والی خواتین کو ہی تعلیم اور روزگار حاصل کرنے کا حق ملے گا اور امریکہ کو ملکی ثقافت کو تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔

taliban
طالبان

طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے جمعہ کی دیر رات ایک نیوز چینل سے کہا ’’خواتین کے حقوق کے بارے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، ان کی تعلیم اور کام کے بارے میں بھی کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، ہماری ثقافت یہ ہے کہ خواتین حجاب کے ساتھ تعلیم کے حصول اور روزگار کے لیے کام کر سکتی ہیں‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے افغانستان سے خواتین کو بغیر حجاب کے کام کرنے اور تعلیم حاصل کرنے کے حقوق کو یقینی بنانے کی درخواست کی تھی، جو افغان ثقافت کو تبدیل کرنے کی کوشش تھی۔ تنظیم کے نقطہ نظر سے یہ درخواست ناقابل قبول ہے۔

افغانستان کی انسانی امداد کے لیے 13 ستمبر کو یو این کا اجلاس

واضح رہے کہ جمعہ کے روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں صدارتی محل کے باہر متعدد خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خواتین کے حقوق کو برقرار رکھیں اور نئی حکومت میں خواتین کو بھی شامل کریں۔

اس سے قبل صوبہ ہرات میں خواتین کے ایک گروپ نے حکومت میں ان کی شرکت، تعلیم اور کام کے حقوق کے لیے ریلی نکالی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.