ETV Bharat / international

کابل: دو بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک، متعدد افراد زخمی - bomb blasts in Kabul

فوری طور پر کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ مغربی کابل میں شیعہ محلے میں ایک منی وین کو دھماکے سے نشانہ بنایا گیا۔

One killed and several others injured in two bomb blasts in Kabul

author img

By

Published : Nov 18, 2021, 10:14 AM IST

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دو بم دھماکوں میں ایک ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔

طالبان کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ پہلے مغربی کابل میں شیعہ محلے میں ایک منی وین کو دھماکے سے نشانہ بنایا گیا، جس میں ایک شہری ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے۔ جبکہ دوسرا دھماکہ پی ڈی تھری کے ایریا میں ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

کابل: دو بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک، متعدد افراد زخمی

طالبان کی زیر قیادت حکومت میں ثقافت اور اطلاعات کے نائب وزیر ذبیح اللہ مجاہد نے ایک ٹیکسٹ میسج پر دی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے تفصیل نہیں بتائی۔

فوری طور پر کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اسلامک اسٹیٹ گروپ نے ہفتے کے روز ہونے والے ایک دھماکے کی ذمہ داری قبول کی جس میں ایک شخص ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوئے تھے۔

گزشتہ سات دنوں میں یہ تیسرا دھماکہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان: طالبان حکومت کی امریکہ سے درخواست

یہ حملے ملک میں معاشی بحران کے بعد کیے گئے ہیں جس نے مختلف بین الاقوامی اداروں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

ڈبلیو ایف پی کے مطابق افغانستان میں 8.7 ملین افراد "قحط جیسی صورتحال" کا سامنا کرنے کے خطرے سے دوچار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.