جنوبی چین کے گوانگشی زوانگ علاقے میں گر کر تباہ ہونے والے چائنا ایسٹرن ایئرلائن کے مسافر طیارے کا بلیک باکس Black Box برآمد کر لیا گیا ہے۔ ژنہوا نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ بدھ کو، ایک اہلکار نے بتایا کہ جب طیارہ گر کر تباہ ہوا تو موسم معمول پر تھا اور موسم کی کوئی خطرناک صورتحال نہیں تھی۔ سول ایوی ایشن کے تقریباً 20 تکنیکی ماہرین تحقیقات کے لیے پیر کو طیارے کے حادثے کی جگہ پر پہنچے ہیں۔ ایک ماہر نے کہا کہ ہم آج تحقیقات مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔ بلیک باکسز کی بازیافت کو یہ جاننے کے لیے کلیدی سمجھا جاتا ہے کہ حادثے کی وجہ کیا ہے۔ China Plane Crash
یہ بھی پڑھیں:
Plane Crashed in China: چین میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، ایک سو تینتیس مسافرین تھے سوار
مسلسل بارشوں سے متاثر ہونے والی جگہ پھسلن اور کیچڑ سے بھری ہوئی ہے، جس سے تلاش اور بچاؤ کے کاموں میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔ حادثے کے مرکزی مقام کی طرف جانے والی سڑک تعمیر کی گئی ہے اور بارش کے اثرات کو کم کرنے کے لیے سڑک کے ساتھ بانس لگا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چین کے ایک اعلیٰ اہلکار نے منگل کو بتایا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار 132 افراد میں سے کوئی بھی ابھی تک زندہ نہیں ملا۔ چین کے کنمنگ شہر سے گوانژو جانے والا بوئنگ 737 ایک پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔