ETV Bharat / international

دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 11.33 کروڑ سے متجاوز

author img

By

Published : Feb 27, 2021, 5:13 PM IST

کورونا وائرس نے دنیا بھر میں سب سے امریکہ کو متاثر کیا ہے۔ امریکہ میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 84 لاکھ 84 ہزار سے زائد ہے۔ وہیں، 5.10 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہو گئے ہیں۔

corona
corona

دنیا بھر میں کوروناوائرس (کووڈ ۔19) کی وبا کے متاثرین کی تعداد 11.3 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اس مہلک ترین وبا سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 25.15 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں جان لیوا کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 11 کروڑ 33 لاکھ 75 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 25 لاکھ 15 ہزار 896 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سے ایک امریکہ کو کورونا وائرس نے بری طرح متاثر کیا ہے اور ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 84 لاکھ 84 ہزار سے زائد جبکہ 5.10 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
عمران خان نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر بات کی

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ 79 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، حالانکہ اس ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ 63 ہزار 451 اور ہلاک شدگان کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 938 ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.