ETV Bharat / international

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی ڈی جی آئی ایس آئی چیف کے طور پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری - آئی ایس آئی کے نئے سربراہ

وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو اگلا ڈی جی آئی ایس آئی چیف کے طور پر تقرری کو منظوری دے دی ہے، اس تقرری کا اطلاق بطور ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس 20 نومبر 2021 سے ہوگا۔

Lt. Gen. Nadeem Anjum
لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم
author img

By

Published : Oct 27, 2021, 10:00 PM IST

پاکستانی فوج اور حکومت کے درمیان انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے اگلے سربراہ کی تقرری کو لے کر تقریباً تین ہفتوں تک جاری تنازع کے بعد بالآخر وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو اگلا ڈی جی آئی ایس آئی چیف مقرر کر دیا۔

پی ایم آفس کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے کہ"وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی تقرری کو منظوری دے دی ہے۔ اس تقرری کا اطلاق بطور ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس 20 نومبر 2021 سے ہوگا۔

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 19 نومبر تک آئی ایس آئی کے سربراہ کے عہدے پر فائز رہیں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل انجم اس سے قبل کراچی کور کے کمانڈر تھے۔ انہیں ستمبر 2019 میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کے 78ویں لانگ کورس اور پنجاب رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ جنرل انجم نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے کمانڈنٹ کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

نئے ڈی جی آئی ایس آئی اس سے قبل بلوچستان فرنٹیئر کور (نارتھ) کے انسپکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں اور کرم ایجنسی، ہنگو میں ایک بریگیڈ کی کمانڈ کر چکے ہیں۔ وہ برطانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز سے فارغ التحصیل ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.