سرکاری میڈیا کی رپورٹ میں اتوار کو یہ اطلاع دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق میٹنگ میں ملک کی حفاظت کےلئے فوجی صلاحیتوں کو مسلسل اور تیزی سے بڑھانے اور اندرونی معاملوں میں فیصلہ کن اصلاح کے اقدامات کےسلسلے میں تبادلہ خیال کیاگیا۔حالانکہ یہ میٹنگ کب ہوئی اس کی اطلاع نہیں دی گئی۔
اس کے علاوہ کم جونگ نے ورکرس پارٹی آف کوریا کے مرکزی فوج کمیشن(سی ایم سی)کی تیسری میٹنگ میں اندرونی اور بیرونی حالات کا جائزہ بھی لیا۔
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ سی ایم سی کے کئی اراکین کو ہٹایاگیا ہےاور کئی نئے رکن منتخب کئےگئےہیں۔حالانکہ رپورٹ میں اس سے زیادہ معلومات نہیں دی گئی ہے۔