ETV Bharat / international

North Korea Tested Fourth Missile: شمالی کوریا نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران چوتھا میزائل ٹیسٹ کیا - شمالی کوریا پھر میزائل ٹیسٹ کیا

شمالی کوریا نے پیر کے روز مختصر فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائل داغے، اس ملک نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران چوتھے میزائل کا ٹیسٹ کیا ہے۔ چند روز قبل ہی امریکا نے جوہری ہتھیاروں سے لیس اس ملک کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان بھی کیا تھا۔

North Korea tested fourth missile in past two weeks
شمالی کوریا نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران چوتھا میزائل ٹیسٹ کیا
author img

By

Published : Jan 17, 2022, 7:08 PM IST

شمالی کوریا نے سیول کے ایک ہوائی اڈے سے پیر کے روز مختصر فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائل داغے۔ جنوبی کوریائی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ( جے سی ایس) نے یہ اطلاع دی۔

جے سی ایس کے مطابق فوج کو آج صبح پیانگ یانگ کے سنان ہوائی اڈے سے میزائل لانچ ہونے کا پتہ چلا۔ جے سی ایس نے کہا ’’ فی الحال ہماری فوج شمالی کوریا کی سرگرمیوں پر نظر بنائے ہوئے ہے اور کسی بھی کارروائی سے نمٹنے کے لیے تیار ہے‘‘۔

جنوبی کوریا کی ایک بڑی خبر رساں ایجنسی یونہاپ کی ایک رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے نئے لانچ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یو ایس انڈو پیسیفک کمانڈ نے کہا’’ ہم بیلسٹک میزائل کے لانچ کے بارے میں جانتے ہیں، لیکن تازہ ترین واقعہ کا اندازہ لگایا گیا کہ اس سے امریکی اہلکار یا خطے یا ہمارے اتحادیوں کے لیے کوئی فوری خطرہ نہیں ہے‘‘ ۔

یہ بھی پڑھیں: North Korea Launches Missile: شمالی کوریا نے گزشتہ نو دنوں کے دوران تیسری دفعہ میزائل لانچ کیا

رپورٹ میں کہا گیا ’’ یہ میزائل لانچ ڈی پی آر کے غیر قانونی ہتھیاروں کے پروگرام سے خطے میں عدم استحکام کے پیدا کرتے ہیں۔ جمہوریہ کوریا اور جاپان کے دفاع کے لیے امریکہ پر عزم ہے‘‘۔

یونہاپ نیوز ایجنسی نے رپورٹ میں کہا کہ شمالی کوریا نے صرف تین دن بعد مشرقی سمندر میں دو مشتبہ مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل لانچ کئے۔

شمالی کوریا نے اسی ماہ تین دیگر میزائل کا بھی تجربہ کیا، جس میں سے دو بہت ہی تیز رفتار حملہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے ہائپرسونک میزائل بتائے جا رہے ہیں۔ پہلا تجربہ 5 جنوری کو کیا گیا تھا پھر دوسرا ایک ہفتے کے اندر ہی 11 جنوری کو کیا گیا۔ جس کے بعد سے امریکہ کے ساتھ نیوکلائی مذاکرات میں تعطل کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.