شمالی کوریا کی سائنس ریسرچ کونسل نے کہا ہے کہ وہ عالمی وبا کورونا وائرس کے لئے ایک ویکسین تیار کررہی ہے۔
جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں شمالی کوریا کے سائنس اینڈ ٹکنالوجی کمیشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی کوریائی سائنس دان اس وقت کووڈ ۔19 ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کر رہے ہیں۔
شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اس ویکسین کا جانوروں پر تجربہ کیا گیا ہے اور یہ جانوروں کے لئے مدافعتی اور محفوظ پایا گیا ہے۔