ETV Bharat / international

'پاکستانی وفد سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی' - اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر

اقو ام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندہ سید اکبر الدین نے کہا ہے کہ نیویارک اور اقوام متحدہ دورے کے دوران وزیراعظم نریندر مودی اعلی سطحی میٹنگوں میں حصہ لیں گے لیکن پاکستانی وفد کے ساتھ کسی طرح کی بات چیت نہیں کی جائے گی۔

akbaruddin at un
author img

By

Published : Sep 20, 2019, 8:05 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 9:06 AM IST

سید اکبر الدین نے ایک پریس کانفرنس میں میڈیا کے پوچھے گئے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو اٹھاکر پاکستان کا معیار اور بھی نیچے گرتا جائے گا اور بھارت کے شبیہ میں اتنا ہی سدھار ہوگا۔

اکبرالدین نے دہشت گردوں کی مدد کرنے کے لیے پاکستان کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ جموں و کشمیر کے مسئلے پر اشتعال انگیز تقریروں پر توجہ دے رہے ہیں لیکن بھارت اس معاملے پر اپنے طریقے سے ردعمل ظاہر کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں بھارت ماحولیاتی تبدیلی اور مسلسل ترقی جیسے اہم موضوعات پر توجہ دے گا اور غیر ضروری مسائل میں شامل ہونے سے گریز کرے گا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جبکہ اسی دن پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی بھی تقریر ہوگی جس میں وہ جموں و کشمیر کے مسئلے کو اٹھا سکتے ہیں۔

عمران خان کی تقریر کے بعد بھارت کی طرف سے جواب کا حق کے امکان کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی پہلے یہ بتانا خراب حکمت عملی ہے کہ آپ اس کے جواب میں کیا کریں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 9:06 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.