ETV Bharat / international

کابل ہوائی اڈے کی بحالی پر قطر کے ساتھ ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں: طالبان - کابل ہوائی اڈے

طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے کہا کہ طالبان کو کابل ایئرپورٹ کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے تکنیکی مدد کی ضرورت ہے لیکن وہ سیکیورٹی کی ذمہ داری اپنے پاس رکھیں گے۔ وہیں، قطر حمد کرزئی ایئرپورٹ کی سکیورٹی غیرملکی فورسز کو دینے کے حق میں ہے۔

Muhammad Naeem, spokesman for the Taliban's political office
طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم
author img

By

Published : Sep 2, 2021, 2:12 PM IST

طالبان نے کہا ہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کی بحالی پر قطر کے ساتھ معاہدہ طے نہیں پایا ہے۔

طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے کہا کہ طالبان کو کابل ایئرپورٹ کو چلانے کے لیے تکنیکی مدد کی ضرورت ہے، لیکن وہ سیکیورٹی کی ذمہ داری اپنے پاس رکھیں گے۔ وہیں قطر ایئرپورٹ پر غیر ملکی سکیورٹی فورسز کی موجودگی کی اجازت دینے کے حق میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’ہم صورتحال کو بہتر کرنا چاہتے ہیں تاکہ ہوائی اڈے سے پروازیں معمول کے مطابق چل سکیں۔ اس سے قبل ترکی نے لاجسٹک اور تکنیکی دونوں پہلوؤں پر مدد کی پیشکش کی ہے۔ ہم نے اس معاملے پر قطر سے بھی رابطہ کیا ہے حالانکہ ہم ابھی فیصلے کے لیے کسی نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں‘‘۔

اس سے قبل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ شیر محمد عباس استنکزئی نے کہا تھا کہ کابل ائیرپورٹ بہت جلد فعال ہوجائے گا اور قطر سے ماہرین کی ٹیم فضائی آپریشن کی بحالی کے لیے کابل ائیرپورٹ پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ کابل ائیرپورٹ پر حالیہ افراتفری امریکیوں کی بدانتظامی کی وجہ سے ہوئی اور ائیرپورٹ کی بحالی نو کے لیے 3 کروڑ ڈالر کی رقم درکار ہوگی۔

فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق طالبان کی جانب سے کابل ائیرپورٹ کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد تکنیکی ٹیم کابل ائیرپورٹ کے آپریشنز بحال کرنے کے سلسلے میں بات کرنے آئی ہے اور ائیرپورٹ کی سکیورٹی اور آپریشن بحالی کے حوالے سے بات چیت کی جارہی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.