وزارت دفاع کے مطابق صوبے کے ضلع غِزاب میں آپریشن کے نتیجے میں افغان فورسز نے طالبان گروپ کے اسلحہ، گولہ بارود کے علاوہ دو ٹھکانوں کو بھی تباہ کیا ہے۔
افغانستان کی وزارت دفاع نے مزید کہا کہ 'افغان نیشنل سکیورٹی فورسز کی ایئر اینڈ سپورٹ فورسز نے گزشتہ روز جنوبی صوبے قندھار میں طالبان شدت پسندوں کو نشانہ بنایا۔ یہ جنگجو متعدد علاقوں میں دفاعی اور سکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے کے لیے اکٹھا ہوئے تھے۔