Bomb Blast in Nangarhar province: افغانستان میں اسکول کے قریب دھماکے میں نو بچے ہلاک - افغانستان دھماکے میں نو بچے ہلاک
افغانستان کے ننگرہار صوبے میں دھماکے Bomb Blast in Nangarhar province کی وجہ سے نو بچوں کی موت ہوگئی اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔ ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
مشرقی افغانستان میں پیر کو ہونے والے دھماکے Bomb Blast in Nangarhar province میں نو بچے ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع طالبان کے مقرر کردہ گورنر کے دفتر نے ایک بیان میں جاری کی۔
گورنر کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکا اس وقت ہوا جب کھانے کی اشیاء فروخت کرنے والی ایک گاڑی مشرقی ننگرہار صوبے کے لال پور ضلع میں پرانے مارٹر گولے سے ٹکرا گئی۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات فوری طور پر دستیاب نہیں ہیں۔
یہ صوبہ طالبان کے حریف اسلامک اسٹیٹ گروپ کا ہیڈ کوارٹر ہے، جس نے اگست کے وسط میں طالبان کی جانب سے ملک کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے افغانستان کے نئے حکمرانوں کو نشانہ بناتے ہوئے کئی حملے کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان معاشی بحران کے ساتھ ساتھ داخلی سکیورٹی کے مسائل سے بھی دوچار
تاہم، آئی ایس 2014 سے افغانستان میں سرگرم ہے اور اس نے درجنوں خوفناک حملے کیے ہیں۔ یہ حملے اکثر ملک کے اقلیتی شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہوئے کیے جاتے رہے ہیں۔