حیدرآباد میں محکمہ آبکاری نے لکڑی کا پل علاقے میں ایک مقام پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر منشیات فروخت کرنے والے نائجیریائی باشندے کو گرفتار کرلیا۔
بتایا جاتا ہے کہ 27 برس کے سلیمان ابراہیم حسن کو کوکین فروخت کرنے کی اطلاع پر محکمہ آبکاری کے عہدیداروں نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
تحقیقات کے دوران نائجیریائی باشندے نے کہا کہ چک شہر حیدرآباد کے علاوہ ممبئی اور بنگلور میں بھی کوکین فروخت کررہا ہے۔
گرفتار شدہ نائجیریائی باشندے کو نامپلی اکسائز اسٹیشن کے حوالے کردیا گیا۔