اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے اسرائیلی باشندوں کو مصافحہ کے بجائے بھارتی تہذیت 'نمستے' کرنے کی صلاح دی ہے۔
انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے متعدد باتوں کا اعلان کیا جائے گا۔
اسرائیل کے وزات صحت کے مطابق اب تک ملک بھر میں کورونا وائرس کے 15 معاملوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ فی الحال 84 ممالک میں کورونا وائرس کا قہر پھیل چکا ہے۔ اور تقریبا 95 ہزار افراد اس سے متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔