ETV Bharat / international

نیپال اپنے شہریوں کو دے گا چینی ویکسین - covid 19 vaccine

دوسرے مرحلے کے دوران چین کے ذریعہ تیار ویکسین ویروسیل کی آٹھ لاکھ خوراک فرنٹ لائن ملازمین کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقے میں تجارت کر رہے لوگوں کی دی جائے گی۔

covid 19 vaccine
covid 19 vaccine
author img

By

Published : Apr 5, 2021, 7:47 PM IST

نیپال 7 اپریل سے کووڈ 19 کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز چین کی طرف سے دئے جانے والے ویکسین کے ذریعے کرے گا۔

نیپال میں ٹیکہ کاری مہم کے پہلے مرحلے کا آغاز جنوری میں آکسفورڈ آسٹرا زینیکا ویکسین کی 10 ملین خوراک سے ہوا تھا جو بھارت نے 'ہمسایہ فرسٹ' پالیسی کے تحت فراہم کیا تھا۔

نیپال کی وزارت صحت اور آبادی کے ترجمان ڈاکٹر جوگیشور گوتم نے بتایا کہ دوسرا مرحلہ بدھ یعنی 7 اپریل سے شروع ہوگا۔

چین کے ذریعہ تیار ویکسین ویروسیل کی آٹھ لاکھ خوراک فرنٹ لائن ملازمین کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقے میں تجارت کر رہے لوگوں کی دی جائے گی۔

گوتم نے بتایا کہ یہ ویکسین اسکالرشپ اسکیموں کے تحت چین میں تعلیم حاصل کرنے والے نیپالی طلبہ اور مزید تعلیم حاصل کرنے کے لئے چین جانے کی تیاری کرنے والے طلبہ کو بھی دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ 'کل 9 لاکھ افراد کو ٹیکے دینے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ تقریباً 5 لاکھ لوگوں کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

چین کی طرف سے عطیہ کی جانے والی یہ 8 لاکھ خوراکیں ٹارگٹ گروپ کے باقی 4 لاکھ افراد کو دی جائیں گی۔

نیپال میں چینی سفیر ہو یانکی نے 29 مارچ کو کاٹھمانڈو میں منعقدہ ایک خصوصی پروگرام کے دوران کووڈ ۔19 کی ویکسین وزیر صحت و پاپولیشن وزیر ہدیش ترپاٹھی کے حوالے کی۔

نیپال نے رواں سال 18 فروری کو چین کے بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف بایولاجیکل پروڈکٹس کے ذریعہ تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین ویرو سیل کے استعمال کو مشروط ہنگامی منظوری دے دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.