ETV Bharat / international

نیپال کی قومی اسمبلی میں نیا سیاسی نقشہ منظور - نقشہ

ایوان بالا میں 57 ووٹ بل کی حمایت میں جبکہ مخالفت میں ایک بھی ووٹ نہیں ڈالے گئے۔ اس طرح متفقہ طور پر بل کی منظوری کے بعد صدر کے دستخط ہوں گے اور یہ باضابطہ قانونی شکل اختیار کر لے گا۔

سدف
سدف
author img

By

Published : Jun 18, 2020, 3:37 PM IST

نیپال کی قومی اسمبلی میں ایوان بالا نے جمعرات کے روز اپنے جدید سیاسی نقشے سے متعلق بل کو منظوری دے دی ہے، اس نقشے میں بھارتی سرزمین کے کچھ علاقے شامل ہیں۔ اس اقدام سے بھارت کے ساتھ سرحدی تنازع میں اضافہ ہو گیا ہے۔

نقشے میں بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں واقع تین علاقوں مثلا لمپیا دُھرا، لِیپولیکھ اور کالا پانی کو شامل کیا گیا ہے۔

گذشتہ سنیچر کو نیپال کی ایوان نمائندگان نے اس بل کو منظوری دے کر ایوان بالا کے لیے ریفر کر دیا تھا۔ بالآخر جمعرات کو ایوان بالا نے بھی منظور دے دی۔

ایوان بالا میں 57 ووٹ بل کی حمایت میں جبکہ مخالفت میں ایک بھی ووٹ نہیں ڈالے گئے۔ اس طرح متفقہ طور پر بل کی منظوری کے بعد صدر کے دستخط ہوں گے اور یہ باضابطہ قانونی شکل اختیار کر لے گا۔

گذشتہ ہفتے بھارت نے اس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی حقائق اور شواہد کی خلاف ورزی قرار دیا تھا اور اس نئے نقشے کو ماننے سے انکار کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.