ETV Bharat / international

یورپ، مغربی ایشیاء اور مشرقی وسطی کی پروازوں کی پابندی میں توسیع - نیپال نے یورپ، مغربی ایشیا اور مشرقی وسطی کی پروازوں کی پابندی میں توسیع کی

یورپ، مشرقی ایشیا اور مشرقی وسطی کے ممالک جن میں ایران، ترکی ملیشیا، جنوبی کوریا اور جاپان جیسے ممالک شامل ہیں ان کی سبھی پروازیں 20 مارچ کی آدھی رات سے 15 اپریل تک ان کے پرواز کی جگہوں سے ہی روک دی گئی ہیں۔

نیپال نے یورپ، مغربی ایشیا اور مشرقی وسطی کی پروازوں کی پابندی میں توسیع کی

author img

By

Published : Mar 18, 2020, 7:49 PM IST

نیپال نے کورونا وائرس کو روکنے کی غرض سے یورپ، مغربی ایشیا اور مشرقی وسطی سے آنے والی سبھی پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

نائب وزیر اعظم کی قیادت میں اعلی پیمانے پر ایک کمیٹی کی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کمیٹی کا کام ہمالیائی علاقوں میں انفکشن کا سبب بنے 'بَگ' نامی کیڑوں کو مارنے سے متعلق پیمانے پر عمل در آمد کروانا ہے۔

یورپ، مشرقی ایشیا اور مشرقی وسطی کے ممالک جن میں ایران، ترکی ملیشیا، جنوبی کوریا اور جاپان جیسے ممالک شامل ہیں ان کی سبھی پروازیں 20 مارچ کی آدھی رات سے 15 اپریل تک ان کے پرواز کی جگہوں سے ہی روک دی گئی ہیں۔

نیپالی حکومت نے اس سے قبل ہی متعدد مقامات مثلا سینیما ہال، جم خانے، کھیل کے میدان کے علاوہ جہاں بھی کثیر تعداد میں لوگوں کی آمد ممکن ہو سکتی ہے، انہیں 30 اپریل تک بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

فی الحال نیپال میں کورونا وائرس سے محض ایک شخص کے جنوری میں ہی متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی جو مکمل طور پر صحتیاب ہو چکا ہے۔ اس طرح کہا جا سکتا ہے کہ فی الحال نیپال میں کورونا وائرس کا ایک بھی معاملہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ساڑھے سات ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ 150 سے زائد ممالک اس وائرس کی زد میں ہیں۔ اور 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.