ETV Bharat / international

پاکستان مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف کورونا متاثر - shehbaz sharif

شہباز شریف کو منگل کے روز قومی احتساب بیورو کے سامنے منی لانڈرنگ اور آمدنی سے زیادہ اثاثہ کے معاملے میں پیش ہونا تھا۔

سدف
سدف
author img

By

Published : Jun 11, 2020, 4:31 PM IST

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے تصدیق کی ہے کہ پارٹی کے صدر پاکستان کی قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

رپورٹ مثبت آنے کے بعد شہباز شریف نے خود کو قرنطینہ میں منتقل کر لیا ہے۔

پی ایم ایل کے ایک رہنما عطاء اللہ ترار نے بتایا کہ اس حالت میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شہباز شریف کو سمن کیا جانا ان کی زندگی کو خطرے میں ڈالنا ہے۔

ترار نے مزید کہا کہ نیب کو متعدد بار تحریری شکل میں اس بات کی اطلاع دی گئی ہے کہ شہباز شریف کو کینسر کی بیماری ہے اور ان کی جسمانی قوت دفاع دوسرے لوگوں کے مقابلے بہت کمزور ہے۔

ترار نے کہا کہ اگر اس حالت میں شہباز شریف کے ساتھ کوئی نا گہانی پیش آتی ہے تو اس کے لیے عمران نیازی اور نیب ذمہ دار ہو گا۔

خیال رہے کہ شہباز شریف کو منگل کے روز قومی احتساب بیورو کے سامنے منی لانڈرنگ اور آمدنی سے زیادہ اثاثہ کے معاملے میں پیش ہونا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.