ETV Bharat / international

ٹریڈ یونین کی اپیل پر میانمار میں ملک گیر ہڑتال - فوجی بغاوت کے بعد سے اب تک کا سب بڑا احتجاج کیا گیا

میانمار میں فوجی تختہ پلٹ کے خلاف اور جمہوریت کی بحالی کے حق میں ٹریڈ یونین کی اپیل پر ملک بھر میں ہڑتال شروع کی گئی ہے۔

nationwide strike in myanmar at the behest of trade unions
ٹریڈ یونین کی اپیل پر میانمار میں ملک گیر ہڑتال
author img

By

Published : Mar 8, 2021, 7:28 PM IST

فروری میں میانمار کی منتخب حکومت کو بے دخل کرنے اور فوج کے اقتدار پر قابض ہونے کے بعد سے احتجاج و مظاہرہ کا سلسلہ جاری ہے۔

اب تک فوج اور پولیس کے ہاتھوں درجنوں افراد ہلاک اور سینکڑوں گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ اب اسی احتجاج و مظاہرہ کو جاری رکھتے ہوئے میانمار کی ٹریڈ یونین کی اپیل پر ملک بھر میں ہڑتال شروع ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سویزرلینڈ میں نقاب پر پابندی

ینگون میں احتجاج میں شہریوں کی شرکت کو روکنے کے لیے فوج اور پولیس کی جانب سے جگہ جگہ چیکنگ کی جا رہی ہے جبکہ کئی مقامات پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فائرنگ کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

گذشتہ روز میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد سے اب تک کا سب بڑا احتجاج کیا گیا جبکہ ینگون میں احتجاج میں شریک تین افراد کو سیکیورٹی فورسز نے گرفتار بھی کیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.