ETV Bharat / international

بڑے پیمانے پر کورونا پھیلنے والے شہر ماسکو میں پابندیاں ختم - ماسکو

روس کے شہروں میں سب سے زیادہ کیسز کی تعداد ماسکو میں ہے، تاہم حالیہ ہفتوں میں ماسکو میں روزانہ ہونے والے نئے انفیکشن کی رپورٹز 6000 سے کم ہو کر 2000 رہ گئی ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Jun 9, 2020, 11:10 PM IST

کورونا وائرس کے پھیلاو میں کمی آنے کا حوالہ دیتے ہوئے منگل کے روز روس کے دارالحکومت ماسکو نے لاک ڈاون کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ویڈیو

اس دوران ملک میں بہت سارے ڈاکٹرز نے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ پابندیوں کو ختم کرنے سے انفیکشن کی نئی لہر آ سکتی ہے۔

ماسکو کی میئر سرگئی سوبیانین نے کہا کہ منگل سے ختم کی گئی پابندیوں کے بعد ماسکو کے باشندوں کو گھر میں الگ تھلگ رہنے یا شہر میں گھومنے پھرنے کے لئے الیکٹرانک پاس لینے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

پیدل چلنے، پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال اور ڈرائیونگ پر عائد پابندی کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔

کیفے اور ریستوراں کے بیرونی علاقوں کے ساتھ بیوٹی پارلرز کو بھی دوبارہ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے، حالانکہ عجائب گھروں اور دانت کے ڈاکٹروں کی کلینک 16 جون سے کھولنے کی اجازت ہو گی۔

آئندہ 23 جون کو کنڈر گارٹن، جم، کیفے اور ریستوراں کے اندرونی مقامات میں لوگوں کو داخلے کی اجازت دینا شروع ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ روس کے شہروں میں سب سے زیادہ کیسز کی تعداد ماسکو میں ہے، تاہم حالیہ ہفتوں میں ماسکو میں روزانہ ہونے والے نئے انفیکشن کی رپورٹز 6000 سے کم ہو کر 2000 رہ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.