ETV Bharat / international

محمد مرسی کے عروج وزوال کی ایک جھلک

author img

By

Published : Jun 18, 2019, 2:32 PM IST

وہ اخوان المسلمین کے اہم رہنما اور مصر کی حالیہ تاریخ کے پہلے منتخب صدر تھے۔

mohammad-morsi-at-a-glance

گذشتہ روز 67 برس کے محمد مرسی عدالتی کارروائی کے بعد بے ہوش ہوگئے اور کچھ دیر بعد انتقال کر گئے۔

محمد مرسی کے عروج وزوال کی ایک جھلک

عدالتی ذرائع کا کہنا تھا کہ وفات سے قبل محمد مرسی نے جج سے تقریباً 20 منٹ تک بات کی، اس کے بعد وہ بے ہوش ہوگئے جس پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔

محمد مرسی 8 اگست سنہ 1951 میں شمالی مصر میں ضلع شرقیا کے گاؤں الادوا میں ایک کسان کے گھر میں پیدا ہوئے۔

قاہرہ یونیورسٹی سے انجنیئرنگ کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد امریکہ سے پی ایچ ڈی مکمل کی۔

سنہ 1975 سے 1976 تک انہوں نے مصری فوج میں کیمیکل وارفیئر اکائی کے لیے خدمات انجام دی۔

سنہ 1980 سے قبل مرسی نے امریکی خلائی ایجنسی 'ناسا' کے لیے بھی کام کیا۔

امریکہ میں رہائش کے دوران انہوں نے کیلیفورنیا اسٹیٹ یونیورسٹی میں سنہ 1982 سے 1985 تک اسسٹنٹ پرفیسر کے طور پر خدمات انجام دیا۔

پہلی بار سنہ 2000 سے 2005 تک بطور آزاد امیدوار مصر کے رکن پارلیمان منتخب ہوئے۔

وہ اخوان المسلمین کے اہم رہنما اور مصر کی حالیہ تاریخ کے پہلے منتخب صدر تھے۔ وہ سابق صدر حسنی مبارک کے اقتدار کے خاتمے کے بعد 2012 میں ملک کے پانچویں صدر منتخب ہوئے تھے۔

تاہم مصر کی فوج نے 30 جون سنہ 2013 میں مرسی کو برطرف کر کے جیل بھیج دیا۔

سیسی کے دور میں تنظیم کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے محمد مرسی اور کئی رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

معزولی کے بعد کئی کیسز میں سزا کاٹ رہے تھے۔

Intro:Body:

salim

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.