ETV Bharat / international

ملیشیا نے 1086 میانمار کے شہریوں کو ملک بدر کردیا

گذشتہ روز ملیشیا کی ہائی کورٹ نے میانمار کے 1200 تارکین وطن کی ملک بدری پر روک لگا دی تھی۔ اس کے باوجود ملیشیا نے عدالتی احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے میانمار کے ایک ہزار سے زائد تارکین وطن افراد کو ملک بدر کردیا۔

author img

By

Published : Feb 24, 2021, 9:19 PM IST

malaysia deports 1,086 myanmar nationals despite court order
ملیشیا نے 1086 میانمار کے شہریوں کو ملک بدر کردیا

ملیشیا نے میانمار کی فوج کی جانب سے بھیجے گئے تین بحری جہازوں کے ذریعے میانمار کے پناہ گزینوں کو واپس ان کے ملک بھیج دیا ہے جبکہ ملیشیا کی ایک عدالت نے پناہ گزینوں کی ملک بدری کو روکنے کے احکامات دیے تھے۔

ملیشیائی حکومت کا دعوٰی ہے کہ اس نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے تحت رجسٹرڈ کیے گئے تارکین وطنوں کو ملک سے نہیں نکالا ہے۔

عالمی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ملک بدر کیے جانے والوں میں روہنگیا مسلمانوں کے علاوہ میانمار چھوڑ کر آنے والی دیگر اقلیتی گروپ کے افراد بھی شامل ہیں۔

ملیشیا کی حکومت نے تارکین وطنوں کی ملک بدری کی وجہ بھی نہیں بتائی، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ملک بدری کے فیصلے کو غیر انسانی اور تباہ کن قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایکواڈور: جیلوں میں پرتشدد واقعات، 75 قیدی ہلاک

گذشتہ روز عدالت نے ایمنیسٹی انٹرنیشنل ملیشیا اور ایسائلم ایکسس ملیشیا کی طرف سے مشترکہ طور سے ہائی کورٹ میں عدالتی جائزہ لینے کے لیے دائر درخواست کی سماعت کے بعد میانمار کے 1200 تارکین وطن کی ملک بدری پر روک لگا دی تھی۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ اگر انہیں ملک بدر کرکے میانمار بھیج دیا گیا تو ان کی زندگیاں خطرے میں پڑسکتی ہیں کیونکہ فوج نے وہاں بغاوت کرکے تختہ پلٹ دیا ہے۔

رواں ماہ کے شروع میں فوج نے انتخابی دھوکہ دہی کا حوالہ دیتے ہوئے ریاستی کونسلر آنگ سان سوچی اور میانمار کے صدر وین مائنٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تختہ پلٹ دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.