ETV Bharat / international

ملیریا کی دوا کورونا مریضوں کے لیے فائدہ مند نہیں - University of Oxford

برطانیہ کے ماہرین کے مطابق کورونا مریضوں کے لیے ہائڈروکسی کلوروکائن دوا فائدہ مند ثابت نہیں ہورہی ہے۔

Malaria drug didn't help virus patients, big UK study finds
ملیریا کی دوا کورونا مریضوں کےلیے فائدہ مند نہیں
author img

By

Published : Jun 6, 2020, 5:50 PM IST

برطانیہ میں کئے گئے ایک مطالعہ میں ماہرین نے پایا کہ ملیریا کی دوا ہائڈروکسی کلوروکائن کے استعمال سے کوویڈ۔19 انفیکشن کے مریض صحتیاب نہیں ہورہے ہیں۔ ماہرین نے کورونا متاثرین کو ملیریا کی دوا دینے کی مخالفت کی ہے۔

ایک ہزار 542 مریضوں پر کئے گئے مطالعہ سے پتہ چلا ہے کہ 28 دن کے بعد ہائڈروکسی کلوروکائن دوا استعمال کرنے والے 25.7 فیصد مریض ہلاک ہوگئے جبکہ معمولی دیکھ بھال کئے گئے 23.5 فیصد مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے مطالعہ کے نتائج کے بعد ملیریا کی دوا سے فائدہ کو مسترد کیا گیا۔ نتائج کو ابھی شائع نہیں کیا گیا لیکن جلد ہی تمام تفصیلات فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

ہائڈروکسی کلوروکائن دوا کا ملیریا، لیوپس اور رمیٹوئڈ ارتھتس کے علاج کے لیے طویل عرصہ سے استعمال کیا جاتا رہا ہے لیکن یہ دوا کورونا کے علاج کےلیے محفوظ و موثر نہیں ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ اس دوا کی بہت تعریف کی ہے لیکن امکانی طور پر اس دوا کے ضمنی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

اس طرح دنیا کے دیگر علاقوں میں بھی ہائڈروکسیکلوروکائن کو لیکر تحقیقات کی جارہی ہے۔ تاہم آکسفورڈ کی جانب سے کئے گئے مطالعہ کے مکمل نتائج سامنے آنے کے بعد ہی ملیریا کی دوا کے تعلق سے اہم معلومات حصول ممکن ہوسکے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.