ETV Bharat / international

Lockdown in Karachi: پاکستان: کورونا کے کیسز میں اضافے کے بعد کراچی میں لاک ڈاؤن نافذ

author img

By

Published : Jul 31, 2021, 7:30 PM IST

سندھ کی صوبائی حکومت نے تمام بازار بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس دوران میڈیکل اسٹورز، بیرکریوں، گیس اسٹیشن اور گروسری اسٹور کو 6 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

Lockdown in Karachi
Lockdown in Karachi

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے درمیان پاکستانی حکام نے جنوبی سندھ صوبے بشمول کراچی کے تجارتی مرکز اور دیگر شہری مراکز میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔

کورونا کے کیسز میں اضافے کے بعد کراچی میں لاک ڈاؤن نافذ

لاک ڈاؤن ہفتے کے روز شروع ہوا اور فیڈرل حکومت اور مقامی کاروباریوں کی مخالفت کے باوجود 8 اگست تک جاری رہے گا۔

سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے جمعہ کے روز کہا کہ وائرس کے کیسز میں اچانک اضافے نے صوبائی دارالحکومت کراچی کے اسپتالوں کے بستروں کو مریضوں سے بھر دیا ہے۔

یہ اضافہ عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران بڑے ہجوم اور دیگر سرگرمیوں کے باعث بتایا جارہا ہے۔

ہفتے کے روز کراچی میں ایک ویکسین مرکز کے باہر کافی بھیڑ نظر آئی کیونکہ ایک مقامی ڈاکٹر نے لوگوں کو جلد سے جلد کورونا ویکسین حاصل کرنے کی اپیل کی تھی۔

ڈاکٹر فریال مناف نے کہا کہ "چوتھی لہر ڈیلٹا ویرینٹ کے ساتھ سب سے خطرناک ہے، تو برائے مہربانی ویکسین لگائیں۔"

سندھ کی صوبائی حکومت نے تمام بازار بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس دوران میڈیکل اسٹورز، بیرکریوں، گیس اسٹیشن اور گروسری اسٹور کو 6 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

پاکستان نے ہفتے کے روز کووڈ 19 سے 65 اموات اور 4،950 نئے کیسز کی اطلاع دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Sacrificial Animals Online: پاکستان میں عید الاضحیٰ کے موقع پر مویشیوں کا کاروبار آن لائن

جنوبی ایشیائی ملک میں وبائی امراض کے آغاز سے اب تک 1،029،811 تصدیق شدہ کیسز اور 23،360 افراد کی اموات وائرس سے ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.