جنوب مشرقی ایشیاء کے ملک برونائی میں تین اپریل کے بعد سے ہم جنس پرستوں کو کوڑوں یا سنگساری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
سنہ 2014 میں برونائی اسلامی قوانین نافذ کرنے والا پہلا ملک بن گیا تھا۔تاہم ان قوانین کے نفاذ کی وہاں مخالفت بھی کی گئی تھی۔ جارج کلونی کا کہنا ہے کہ برونائی کے نئے قوانین انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ 'ایسی خبروں کے طوفان میں جن میں دنیا مطلق العنانیت کی طرف بڑھ رہی ہے یہ خبر انوکھی ہے۔'
انھوں نے کہا کہ برونائی میں بادشاہت ہے اور بائیکاٹ کا اس پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا تاہم پھر بھی انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں میں ہم حصہ نہیں لیں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ امریکہ، برطانیہ، اٹلی اور فرانس میں ڈورچسٹر ہوٹلوں کا بائیکاٹ ہونا چاہیے، جو برونائی سرمایہ کاری ایجنسی کی ملکیت ہیں۔