ETV Bharat / international

افغان معاملہ پر جے شنکر اور لاوروف کی مشترکہ پریس کانفرنس

روسی وزیر خارجہ سرگرئی لاوروف نے ماسکو میں بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا، جس میں افغانستان کے حالاب پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

افغان معاملہ پر جے شنکر اور لاوروف کی مشترکہ پریس کانفرنس
افغان معاملہ پر جے شنکر اور لاوروف کی مشترکہ پریس کانفرنس
author img

By

Published : Jul 9, 2021, 10:11 PM IST

ماسکو میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے افغانستان میں پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کے سدباب پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تشدد سے کسی مسئلہ کو حل نہیں کیا جاسکتا۔ جے شنکر نے کہا کہ افغانستان میں رونما ہونے والے واقعات کی وجہ سے ہمسایہ ممالک میں تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہرحال میں افغانستان میں امن قائم ہونا چاہئے۔

افغان معاملہ پر جے شنکر اور لاوروف کی مشترکہ پریس کانفرنس

روسی وزیر خارجہ سرگرئی لاوروف نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی پیش رفت سے خدشات پیدا ہوئے ہیں اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر ماسکو نے اپنا قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ افغانستان کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لاوروف فوری طور پر سیاسی عمل شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کا افغانستان کے 85 فیصد علاقہ پر قبضہ کا دعویٰ

بھارتی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرگرئی لاوروف نے افغانستان کے تناظر میں کہا کہ جب تک مسئلہ اندرون ملک رہے گا ہم اس میں مداخلت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان نے ایران اور تاجکستا ن کی سرحدوں پر واقع چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ ہم سیاسی حل پر زور دیں گے لیکن مداخلت نہیں کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.