ETV Bharat / international

نیپال میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال - کورونا وائرس کی تازہ صورت حال

نیپال میں کورونا متاثرین کی تعداد 20،000 سے تجاوز کر گئی ہے۔

latest update of corona virus in nepal
نیپال میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال
author img

By

Published : Aug 2, 2020, 10:41 AM IST

نیپال میں کورونا وائرس ’کووڈ - 19‘ کے 315 نئے کیسزسامنے آنے سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر20،000 سے تجاوز کر گئی ہے۔

نیپال کی وزارت صحت نے بتایا کہ نیپال میں کورونا انفیکشن کے 20،086 کیسزسامنے آئے ہیں۔ اس ہفتے کے اوائل سے ہی نیپال میں کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ دیکھا جاسکتا ہے۔

وزارت کے ترجمان جاگیشور گوتم نے کہا کہ 'لوگ سماجی فاصلے کے ضابطوں پر عمل نہیں کررہے ہیں اور وہ مذہبی تقاریب اور سیاسی تقریبات میں حصہ لے رہے ہیں ، جس کی وجہ سے کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے'۔

انہوں نے کہا ہے کہ 'بہت سارے لوگ ماسک نہیں پہن رہے ہیں۔ ہمیں اس سلسلے میں سرکاری ملازمین کے خلاف بھی بہت سی شکایات موصول ہوئی ہیں'۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ 'موصولہ اطلاع کے مطابق بھارت کے راستے نیپال آنے والے بہت سے لوگوں کی کورونا وائرس جانچ نہیں ہو رہی ہے'۔

مزید پڑھیں: تین مشتبہ چوروں کو ہجوم نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا

وزارت صحت کے مطابق نیپال میں حکومت نے 22 جولائی کو چار ماہ کا لاک ڈاؤن ختم کردیا جس کے بعد کووڈ کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.