عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 47.13 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ اس وبا سے 3.15 لاکھ سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق متاثرین کی مجموعی تعداد 47،13،620 ہوگئی جبکہ کل 3،15،185 لوگوں کی اس بیماری سے موت ہو چکی ہے۔
بھارت میں بھی کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں 11 ویں نمبر پر ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاک شدگان کی تعداد میں بالترتیب 5242 اور 157 کا اضافہ ہوا ہے۔
ملک میں اس کے انفیکشن سے اب تک 96،169 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 3029 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 36،824 لوگ مکمل طورشفایا یاب بھی ہو چکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں. دنیا میں سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں 14،86،515 افراد متاثر ہیں جبکہ 89،562 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
روس میں بھی كووڈ -19 کے کیسز انتہائی تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور اس انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 2،81،752 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 2631 اموات ہو چکی ہے۔
یوروپ میں شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 31908 افراد ہلاک اور2،35،425 لوگ اس وبا سے متاثرہ ہوئے ہیں۔
اسپین میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کا کوئی کیس یا اس بیماری سے موت کا کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے. یہاں کل 230698 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 27563 افراد کی موت ہو چکی ہے۔
اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 84،048 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4638 اموات ہوئی ہے۔ اس وائرس کے حوالہ سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی اموات کے 80 فیصد کیسز 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔
یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی صورت حال کافی خراب ہیں۔ فرانس میں اب تک 1،79،693 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 28111 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ جرمنی میں کوروناوائرس سے 176369 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 7962 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ یہاں اب تک اس وبا سے 244995 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 34716 لوگوں نے اس وبا سے اپنی جانیں گنوائی ہیں ۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اب تک 149435 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا سے 4140 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس سے شدید متاثر خلیجی ملک ایران میں 120198 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6988 افرادکی اس وبا سے موت ہوئی ہے۔
برازیل میں 16118، بیلجیم میں 9052، ہالینڈ میں 5699، کینیڈا میں 5903، میکسیکو میں 5177، سویڈن میں 3679، سوئٹزرلینڈ میں 1881، آئر لینڈ میں 1543 اور پرتگال میں 1218 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
اس کے علاوہ پڑوسی ملک پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1352 معاملے سامنے آئے اور اس بیماری سے مزید 39 افراد کی موت ہو گئی. یہاں اب تک کے کیسز میں متاثرین کی مجموعی تعداد 40151 ہو گئی ہے جبکہ 873 افراد کی موت ہو چکی ہے۔