انڈونیشیا کے کالی منتن صوبے میں پیر کی صبح لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم 10 افراد کی موت ہو گئی۔
صوبائی آفات انتظامیہ ایجنسی سامٹو کے ایمرجنسی یونٹ کے سربراہ نے بتایا کہ تارکان شہر میں تین مقامات پر تودے گرنے سے شدید تباہی ہوئی ہے۔
قومی کھوج اور بچاؤ محکمے کے ترجمان یوسف لطیف نے بتایا کہ قدرتی آفت کے بعد بچاؤ اہلکار فوراً راحت اور بچاؤ مہم کےلئے جائےوقوع پر پہنچ گئے ہیں۔
مسٹر لطیف نے بتایا کہ ہماری ٹیم اور دیگر لوگوں نے دس لاشیں برآمد کی ہیں ۔ فوج، پولیس اہلکار،آفات انتظامیہ ایجنسی کے اہلکار کے رضاکار بھی راحت اور بچاؤ مہم میں شامل ہوئے ہیں۔