ضلع سبی کے ڈپٹی کمشنر یاسر خان بجائی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ بابر کچ کے علاقہ سے مزدوروں سے بھری گاڑی واپس آرہی تھی کہ اچانک بارودی سرنگ پھٹا۔ اس دھماکہ میں پانچ لوگوں کی موت ہو گئی۔ امدادی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔
سیکورٹی اہلکاروں نے علاقہ کا محاصرہ کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ ابھی تک کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
-یو این آئی