شمالی کوریا میں حکمراں ورکرز پارٹی کا ایک اہم اجلاس جاری ہے۔ اس اجلاس کی قیادت کم جونگ ان کر رہے ہیں۔ اس دوران تجزیہ کار کم کی واشنگٹن پالیسی جاننے کے لیے بے چین ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ اجلاس سال کے اختتام سے قبل کم جونگ کے معمول کے عام خطاب سے پہلے کیا جا رہا ہے۔
ریاستی میڈیا کے مطابق ورکرز پارٹی کی ساتویں مرکزی کمیٹی کا پانچواں مکمل اجلاس ہفتے کے روز شروع ہوا۔ میڈیا کے مطابق شفاف سامراجی آزادانہ موقف اور مضبوط ارادیت کے ساتھ ترقی کو تیز کرنے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیز قومی دفاع کی تعمیر میں پیدا ہونے والے اہم امور بشمول پارٹی کی تعمیرات اور سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ اجلاس اس لیے اہم ہے کیونکہ شمالی کوریا اور امریکہ کے مابین تعطل کا شکار ایٹمی مذاکرات پر امریکہ کو رواں برس کے آخر تک اپنا موقف واضح کرنا ہوگا۔ اس بیچ یہ قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ شمالی کوریا امریکہ کو دھمکی کے طور پر ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربے کی تیاری کر رہا ہے۔
بتا دیں کہ کم جونگ سنہ 2011 سے اقتدار میں ہیں اور ہر برس جنوری کے مہینے میں کم جونگ نئے برس کا پیغام دیتے ہیں۔ کم جونگ نے اس سے کم ایل سنگ کی اس روایت کو دوبارہ شروع کیا، جو ابھی تک بانی رہنما کی حیثیت سے ملک میں باضابطہ طور پر شہرت رکھتے ہیں۔ بتا دیں کہ کم جونگ ال سنہ 1994 سے سنہ 2011 کے دوران نئے برس کا پیغام نہیں دیا، بجائے اس کے کہ وہ سرکاری اخبار میں مشترکہ ادارتی شائع کراتے تھے۔