ETV Bharat / international

خانہ کعبہ کو سبھی مسلمانوں کے طواف کے لیے کھول دیا گیا - کورونا وائرس

کورونا وائرس کے پھیلاو سے متعلق صفائی اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے بعد ہفتے کو علی الصباح طواف کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔

خانہ کعبہ کو سبھی مسلمانوں کے طواف کے لیے کھول دیا گیا

author img

By

Published : Mar 7, 2020, 5:06 PM IST

Updated : Mar 7, 2020, 5:15 PM IST

سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ کرنے والوں کے علاوہ خانہ کعبہ کو باقی سبھی مسلمانوں کے طواف کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

اس سے قبل مطاف کو خالی کرا دیا گیا تھا۔ کورونا وائرس کے پھیلاو سے متعلق صفائی اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے بعد ہفتے کو علی الصباح طواف کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔

اس کی اطلاع حرمین شریفین کی جنرل پریزیڈنسی کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے دی۔ انہوں نے کہا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عمرہ کرنے والون کے علاوہ دیگر سبھی زائرین کے لیے خانہ کعبہ کے مطاف کو کھولنے کے اجازت دے دی ہے۔

شیخ سدیدس نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد حرام میں آنے والے نمازیوں اور انتظامیہ کو چاہیے کہ کورونا وائرس سے بچائو کے لیے حکومت کی طرف سے تجویز کردہ حفاظتی اقدامات کا خیال کریں۔

حرمین شریفین کے ائمہ نے بھی حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کے سبب عمرہ کی ادائی پر عارضی پابندی کے فیصلے کی حمایت کی۔ اور اسے شرعی اصولوں کے عین مطابق قرار دیا۔

Last Updated : Mar 7, 2020, 5:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.