ETV Bharat / international

پاکستان کے کراچی میں اڑا ہولی کا گلال

author img

By

Published : Mar 29, 2021, 5:05 PM IST

کراچی کے مرکز میں واقع سوامی نارائن مندر میں ہولی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

Holi festival
Holi festival

بھارت میں ہولی پورے جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ اس درمیان پڑوسی ملک پاکستان سے بھی ہولی منانے کی ویڈیو سامنے آئی ہے، جہاں بڑی تعداد میں ہندؤں نے ایک دوسرے کو رنگ لگا کر ہولی منائی۔

اس کے علاوہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور دیگر ارکان پارلیمنٹ نے پاکستان کے عوام کو ہولی کی مبارکباد دی ہے۔

پاکستان: کراچی میں منائی گئی ہولی

پاکستان کے کراچی میں ہندو مذہب کے لوگوں نے ہولی کا تہوار منایا اور ایک دوسرے کو رنگ لگا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

کراچی کے مرکز میں واقع سوامی نارائن مندر میں ہولی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ہولی کو ہندوؤں کے اہم تہواروں میں شمار کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر لوگ ایک دوسرے پر رنگ ڈالتے ہیں اور مٹھائیاں تقسیم کر کے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔

اس دوران ہولیکا دہن شیطان کو خاکستر کرنے کی علامت کے طور پر کیا جاتا ہے۔ یہ برائی کی شکست اور بھلائی کی فتح کی علامت ہے۔

روایتی طور پر ہولی ہندؤوں کا تہوار ہے لیکن اس میں مسلمان سمیت دیگر مذاہب کے لوگ بھی شرکت کرتے ہیں۔

سوامی نارائن مندر میں ہولی تقریب کا انعقاد

ہندوؤں کا خیال ہے کہ ہولی اتحاد اور دوستی کا پیغام دیتا ہے اور فرقہ وارانہ تفریق کو ختم کرتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.