ETV Bharat / international

کابل ایئرپورٹ بین الاقوامی فلائٹس کے لیے مکمل طور پر تیار: طالبان

طالبان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے کہا کہ کابل بین الاقوامی ہوائی اڈے کے مسائل کو حل کرلیا گیا ہے اور ہوائی اڈہ ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ امارت اسلامیہ افغانستان نے تمام ایئرلائنز کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

kabul airport
کابل ایئرپورٹ
author img

By

Published : Sep 27, 2021, 3:09 PM IST

افغانستان میں حکومت کررہے طالبان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کابل کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ بین الاقوامی پروازوں کے لیے مکمل طور پر تیار ہوچکا ہے اور اب تمام ایئر لائنز اپنی خدمات دوبارہ شروع کرسکتی ہیں۔ ترجمان عبدالقہار بلخی نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

انہوں نے کہا ’’کابل بین الاقوامی ہوائی اڈے کے مسائل کو حل کرلیا گیا ہے اور ہوائی اڈہ ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

امارت اسلامیہ افغانستان نے تمام ایئرلائنز کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور ان تمام ایئرلائنز اور ممالک سے پہلے کی طرح پروازیں شروع کرنے کی امید کرتا ہے جہاں سے پہلے کابل کے لیے پروازیں آتی تھیں۔

عبدالقہار بلخی نے کہا کہ وزارت خارجہ نے پروازوں کے آپریشن میں اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ امریکی قیادت والی افواج اور امریکی شہریوں کی واپسی کے دوران 31 اگست کو کابل ایئرپورٹ پر حملہ کیے گئے اور اسے نقصان پہنچایا گیا تھا۔

افغانستان میں سیکورٹی نظام بہتر لیکن معاشی صورتحال خراب ہوگئی

ہوائی اڈے کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ 15 اگست کو ملک میں طالبان کی حکومت کے آغاز سے طویل عرصے سے معطل ایئر لائنز حالیہ ہفتوں میں دوبارہ شروع ہوئی ہیں۔

اس دوران کئی طیارے قطر ، بحرین ، متحدہ عرب امارات ، ازبکستان ، قزاقستان اور پاکستان سے انسانی امداد کے ساتھ یہاں پہنچے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی تجارتی پروازیں پاکستان ، ایران اور قطر سے بھی آئی ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.