ETV Bharat / international

چین: محض 30 گھنٹے کا بچہ بھی کورونا وائرس سے متاثر

بچے کی پیدائش 2 فروری کو وبا کے مرکزی شہر ووہان کے ایک مقامی ہسپتال میں ہوئی تھی۔ پیدائش سے قبل ماں کے ٹیسٹ میں وائرس کے اثرات تھے۔

چین: محض 30 گھنٹے کا بچہ بھی کورونا وائرس سے متاثر
چین: محض 30 گھنٹے کا بچہ بھی کورونا وائرس سے متاثر
author img

By

Published : Feb 6, 2020, 11:45 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 9:29 AM IST

چین میں پیدا ہونے والے ایک بچے میں پیدائش کے محض 30 گھنٹوں کے بعد ہی کورونا وائرس کی تشخیص کی گئی ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا اب تک کا یہ سب سے کم عمر کا بچہ ہے۔

بچے کی پیدائش 2 فروری کو وبا کے مرکزی شہر ووہان کے ایک مقامی ہسپتال میں ہوئی تھی۔ پیدائش سے قبل ماں کے ٹیسٹ میں وائرس کے اثرات تھے تاہم اب تک واضح نہیں ہو سکا کہ بچے کی والدہ کو یہ وائرس کیسے منتقل ہوئے ہیں۔

فی الحال وائرس سے قلیل تعداد میں بچے متاثر ہوئے ہیں، تاہم مجموعی طور پر اب تک چین میں 560 افراد ہلاک جبکہ 27 ہزار 300 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے ہلاک ہونے والے 80 فیصد افراد کی عمر 60 برس سے زائد بتایا ہے۔

یہ وائرس دنیا کے 20 ممالک میں بھی پھیل چکا ہے۔ اور چین سے باہر اس کے 191 کیسز سامنے آئے ہیں تاہم ان میں محض 2 افراد ہی ہلاک ہوئے ہیں۔ اس وبا کو عالمی ادارہ صحت 'ڈبلیو ایچ او' نے عالمی ایمرجنسی قرار دیا ہے۔

فی الحال فرانس میں اس کی ویکسین تیار کرنے کی تیاری کی جا چکی ہے۔ فرانس کا کہنا ہے کہ ویکسین تیار کرنے میں 20 ماہ کا وقت لگے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 9:29 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.