ETV Bharat / international

بریگزٹ کے بعد جاپان اور برطانیہ میں تجارتی رشتے - Brexit

جاپان اور برطانیہ کے درمیان باہمی تجارتی منصوبے کو 31 دسمبر تک آگے بڑھانا ہے، جب تک برطانیہ اور یورپی یونین کے مابین علیحدگی کا ٹرانزیکشن مرحلہ مکمل ہوتا ہے۔

سدف
سدف
author img

By

Published : Aug 5, 2020, 9:45 PM IST

جاپان کے وزیر خارجہ توشيميتسو موٹیگی برطانیہ کے تین روزہ دورے پر جانے والے ہیں۔ وہاں وہ برطانیہ کے ساتھ بریگزٹ کے بعد برطانیہ اور جاپان کے مابین تجارتی معاملات پر گفتگو کریں گے۔

توشیمیتسو اپنے دورے کے دوران برطانیہ کے تجارتی سکریٹری الزبیتھ ٹروس سے ملاقات کریں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارتی منصوبے کو 31 دسمبر تک آگے بڑھانا ہے، جب تک برطانیہ اور یورپی یونین کے مابین علیحدگی کا ٹرانزیکشن مرحلہ مکمل ہوتا ہے۔

منگل کو وزیر خارجہ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ موجودہ حالات میں براہ راست موجود ہو کر ہی گفتگو کرنا بہتر ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے بعد کسی جاپانی اعلی عہدیدار کا پہلا برطانیہ دورہ ہو گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.