جاپان کے وزیر خارجہ توشیمیتسو موتیگی نے منگل کو کہا کہ ان کا ملک تائیوان کے مسائل کے پرامن حل کی امید رکھتا ہے۔
توشیمیتسو موتیگی نے کہا کہ جاپان تائیوان کے فضائی دفاعی شعبے میں چینی طیاروں کے داخلے پر خدشات سے آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ تائیوان کے مسائل تمام فریقوں کے براہ راست مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے حل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: تائیوان کی چین کے ممکنہ خطرہ کے خلاف فوجی مشقیں
تائیوان کی وزارت دفاع کے مطابق 56 طیارے جن میں چین کے شین یانگ جے 16، ژیان ایچ 6 ، ایس یو 30 ، شانسی وائی 8 اور شانسی کے جے 500 طیارے شامل ہیں پیر کو تائیوان کے فضائی دفاعی علاقے میں داخل ہوئے تھے۔
(یو این آئی)