کیوڈو نیوز ایجنسی نے سرکاری ذرائع کے حوالہ سے پیر کو یہ اطلاع دی۔ ذرائع نے شناخت چھپائے جانے کی شرط پر بتایا کہ یہ مجوزہ روک جمعرات کو اعلان غیر ملکی شہریوں کے جاپان میں داخلہ پر لگائی گئی روک کو مزید وسعت دے گا۔ جاپان نے 21 یوروپی ممالک اور ایران کا گزشتہ دو ہفتوں کے دوران سفر کرنے والے غیر ملکی شہریوں کے داخلہ پر روک لگانے کا اعلان کیا تھا۔
اس سے قبل جاپان نے کورونا وائرس کے اہم مرکز چین کے صوبہ ہبوئی یا جنوبی کوریا کے دائیگو کا دورہ کرنے والے لوگوں کے داخلہ پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔ اس کے علاوہ امریکہ کا سفر کرنے والے لوگوں کی جاپان واپسی پر 14 دن تک خود کو الگ تھلگ کرنے کی لازمیت تھی۔
جاپان میں کورونا وائرس سے متاثر اب تک 1800 سے زائد کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ہانگ کانگ سے آئے ڈائمنڈ پرنسز کروز جہاز پر 700 لوگ بھی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے جن میں سے سات کی موت ہو چکی ہے۔