جاپان ایئرلائن اور آل نپن ایئرویز نے جمعرات کو ایک ماہ کے طویل وقفے کے بعد چین کے لیے جزوی طور سے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا۔
کورونا وبا کے سبب یہ پروازیں ملتوی تھیں اور اب چین کی جانب سے پابندیوں میں ڈھیل دیے جانے کے بعد اسے بحال کیاجارہا ہے۔
جاپان ایئرلائنس نے پریس ریلیز میں بتایا کہ دواکتوبر سے ہفتہ میں ایک بار ٹوکیو ناریتا اور گوآنگ جھوؤو کے درمیان پروازیں بحال کی جائیں گی۔ اس کے لیے ٹکٹوں کے ریزرویشن اور فروخت 24 ستمبر سے شروع ہوگی۔
اس کے علاوہ کمپنی نے اکتوبر میں ٹوکیوناریتا اور ڈلیان کے بیچ فی ہفتہ تین پروازیں آپریٹ یوگی۔
جے اے ایل نے یہ بھی کہا ہے کہ کمپنی کا یہ شیڈیول 23 اکتوبر تک موثر رہے گا اور آگے کے لیے بعد میں اعلان کیا جائے گا۔
دوسری جانب اے این اے کمپنی نے ٹوکیوباریتا سے کنگداؤو اور گوآنگجھوئو کے لیے 30ستمبر سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا۔