ETV Bharat / international

جاپان میں مال بردار جہاز میں ٹکر لگنے سے 13 افراد لاپتہ - جاپان کے شمال مشرقی صوبہ

جاپان کے شمال مشرقی صوبے اوموری میں ایک امریکی کارگو جہاز ایک فیری سے ٹکرانے کے بعد سے عملہ کے 13 اراکین لاپتہ ہوگئے، جن میں سے سات چین کے شہری ہیں۔

جاپان میں مال بردار جہاز میں ٹکر لگنے سے 13 افراد لاپتہ

author img

By

Published : Mar 1, 2020, 1:28 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 1:29 AM IST

جاپان کے شمال مشرقی صوبے اوموری میں ایک امریکی کارگو جہاز ایک فیری سے ٹکرانے کے بعد سے عملہ کے 13 اراکین لاپتہ ہوگئے ہیں۔

چین کے قونصل جنرل گئوو شنگ نے اتوار کو بتایا کہ یہ جہاز ہفتہ دیر رات اوموری میں مچھلی مارنے والی فیری سے ٹکرا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ 1،989 ٹن سامان لدے اس جہاز پر عملے کے 14 اراکین سوار تھے۔

جاپان کی جانب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہ حادثے مقامی وقت کے مطابق ہفتہ کی شب 10:17 بجے ہوا۔

لاپتہ عملہ کے دیگر ارکان میں پانچ ویت نام اور ایک فلپائن کا رہنے والا ہے، جبکہ ویت نام رہائشی ایک ناخدا کو بچا لیا گیا۔

ادھر، جاپان کے قونصل جنرل نے بتایا کہ اس حادثہ کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد ہنگامی خدمات کو متحرک اور ملک کے متعلقہ محکموں کو اس بارے میں مطلع کردیا گیا ہے۔

ساتھ ہی کوسٹ گارڈ اور دیگر متعلقہ یونٹس کو راحت اور امدادی کام چلانے کے لئے کہا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریلیف اور ریسکیو آپریشن کے لئے اتوار صبح 10:45 بجے تک چھ طیاروں، چھ گشتی بحری جہاز اورکئی ریلیف پارٹیوں کو لگا یا گیا تھا۔ مچھلی مارنے والی فیری پر سوار تمام 15 افراد محفوظ ہیں۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 1:29 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.