سعودی قومی مرکز برائے بیماری کی روک تھام اور کنٹرول نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ہیلتھ پروٹوکول جاری کیا ہے جس کے مطابق حج کے دوران اس سال کعبہ کو چھو نے پر پابندی نافذ ہوگی۔
بنگلہ دیش کی وزارت مذہبی امور نے پیر کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ حج کے دوران عازمین کے درمیان میٹنگوں اور ملاقاتوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اجتماعی نماز اور کعبہ کے طواف کے دوران ہر عازم حج کے درمیان ڈیڑھ میٹر جسمانی فاصلہ ہوگا۔ سعودی عرب نے جون میں حج میں شامل ہونے والے گھریلو عازمین کی تعداد کو 1000 کے قریب تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔
اس کے علاوہ، منی، مزدلفہ اور عرفات میں بھی مقدس حج مقامات تک رسائی حج اجازت کے ساتھ محدود ہوگی۔ حج کا آغاز 19 جولائی سے ہوگا اور 2 اگست تک جاری رہے گا۔ اس مدت کے دوران، حجاج اور منتظمین دونوں کے لئے ہر وقت ماسک پہننا لازمی ہوگا۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے سعودی عرب کے اس سال حج کو نمایاں طور پر محدود کرنے کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔