اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو اپنے سیاسی کیرئر کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں جبکہ ان کا کہنا ہے کہ ملک کے سیاسی بحران کو ختم کرنے کےلیے ووٹنگ ضروری ہے۔
اسرائیل میں عام انتخابات کےلیے ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا، اسرائیل میں 12 ماہ کے عرصے میں ہونے والے یہ تیسرے عام انتخابات ہیں۔
گزشتہ انتخابات میں نیتن یاہو اور ان کے حریف اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے، جس کے بعد اسرائیل میں ایک بار پھر انتخابات ہو رہے ہیں۔
ان انتخابات میں بھی نیتن یاہو اور بینی گینٹز کے درمیان سخت مقابلہ کا امکان ہے جبکہ یہ دونوں گذشتہ انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔