ETV Bharat / international

آئی ایس آئی سربراہ کی پاک فوج کے ساتھ نشست - پاکستان کی خبر

آئی ایس آئی پاکستان کی ایک جاسوس ایجنسی ہے، جسے 1950 میں ملک کے اندر اور باہر پاکستانی مفادات اور قومی سلامتی کے تحفظ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ISI briefs
ISI briefs
author img

By

Published : Jun 17, 2020, 10:39 AM IST

پاکستان کی جاسوس ایجنسی انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) نے لائن آف کنٹرول کی صورتحال کے بارے میں ملک کی اعلی فوجی قیادت کو منگل کے روز تفصیلی جانکاری دی ہے۔

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) کے جنرل ندیم رضا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے اسلام آباد میں آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حامد نے انہیں علاقائی سلامتی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

فوج کے مطابق "ایل او سی کی صورتحال پر خصوصی توجہ کے ساتھ علاقائی سلامتی کے امور پر فوج کی قیادت کو جامع باتیں بتائی گئی۔

مشرقی لداخ میں ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے مابین پرتشدد آمنے سامنے آنے کی اطلاعات پر اعلیٰ سطحی افسران نے تشویش کا اظہار کیا۔

واضح ہو کہ آئی ایس آئی پاکستان کی ایک جاسوس ایجنسی ہے، جسے 1950 میں ملک کے اندر اور باہر پاکستانی مفادات اور قومی سلامتی کے تحفظ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.