امریکی فضائی حملے میں ہلاک ہونے والے ایران کے اعلی فوجی کمانڈر کے ہمراہ دیگر ملیشیا رہنماؤں کی تعزیت سے متعلق عراق کی اعلی قیادت نے بغداد میں جمع ہو کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر برہم صالح اور وزیر اعظم عادل عبد المہدی اور عراق میں سفارتی مشن کے اراکین نے شرکت کی، اس دوران فضائی حملے میں ہلاک ہونے والے ابو مہدی المہندیس اور ملیشیا کے دیگر رہنماؤں کی موت پر تعزیت کی گئی۔
ابو مہدی المہندس عراق میں ایران کی حمایت یافتہ گروپ 'پاپولر موبلائزیشن فورسز' کے نائب کمانڈر تھے۔ انہیں جمعے کے روز بغداد میں انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب امریکی ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔
پیر کے روز بغداد میں پارلیمنٹ نے ایک ایسے بل کے حق میں ووٹ دیا، جس کے تحت امریکی فوجیوں کو ملک سے انخلا کرنے کی درخواست کی گئی۔
فوجیوں کی موجودگی کو ختم کرنے کے لئے 5 ہزار 2 سو نان بائنڈنگ یعنی غیر پابند ووٹ کے لیے عراقی حکومت کی منظوری درکار ہے۔
اس حادثے سے حالیہ دنوں میں امریکہ اور ایران کے مابین کشیدگی میں زبردست اضافہ ہوا ہے، اور دونوں ممالک کے رشتے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔