ETV Bharat / international

ایران سینکڑوں ڈرونز کے ساتھ دو روزہ مشق کرے گا - ایران

ایک بیان کے مطابق 'یہ مشق ایران کے شمالی صوبہ سمنان اور دیگر علاقوں میں ہوگی۔ اس مشق میں ایران میں تیارشدہ چھوٹے، درمیانے فاصلے والے ڈرونز کی پروازوں میں مقابلہ، نگرانی اور الیکٹرانک مشقیں کریں گے'۔

ایران سیکڑوں ڈرونز کے ساتھ دوروزہ مشق کرے گا

author img

By

Published : Jan 5, 2021, 12:41 PM IST

ایران منگل سے سیکڑوں ڈرونز کے ساتھ بڑے پیمانے پر دو روزہ مشق شروع کرے گا۔ فوج نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ ایران کی فوج بری، فضائی اور بحری فوج کے سینکڑوں ڈرونز کےاستعمال کے ساتھ منگل سے پہلی بڑی مشترکہ مشق شروع ہو گی اور دو دن جاری رہے گی۔

بیان کے مطابق 'یہ مشق ایران کے شمالی صوبہ سمنان اور دیگر علاقوں میں ہوگی۔ اس مشق میں ایران میں تیارشدہ چھوٹے، درمیانے فاصلے والے ڈرونز کی پروازوں میں مقابلہ، نگرانی اور الیکٹرانک مشقیں کریں گے'۔

یہ بھی پڑھیے
نائیجر: مہلک حملوں کے بعد تین روزہ سوگ کا اعلان
'بھارت دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ اپنی آواز بلند کرے گا'

ایران کی جانب سے مشق کا اعلان امریکی وزیر دفاع کرس ملر کے بیان کے کچھ ہی گھنٹوں بعد کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ امریکہ نے ایران کے خطرے کے پیش نظر اپنے یو ایس ایس نمٹز طیارہ بردار بحری جہاز کو مشرق وسطی سے باہر لے جانے کا منصوبہ منسوخ کردیا ہے۔

ایران کے میجر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے، ایسے میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے ہر قدم پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔ ایران کی جانب سے یہ کہا گیا ہے کہ قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.