ETV Bharat / international

'امریکہ بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے' - ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ

سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ 'عالمی برادری کو لازما امریکہ کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا چاہئے تاکہ وہ بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کا احترام کرے اور اپنی مجرمانہ سرگرمیاں بند کرے'۔

iran urges us to perform duties, respect international laws
'بین الاقوامی قوانین کا احترام کیا جائے'
author img

By

Published : Sep 21, 2020, 1:41 PM IST

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ عالمی برادری سے تعلقات کے سلسلے میں بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے اور اپنے فرائض کی انجام دہی منصفانہ طریقے سے کرے۔

ویڈیو

خطیب زادہ نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ 'دنیا عدم تحفظ، جنگ اور امریکی اقدامات سے سخت پریشان ہے۔ امریکہ امن کے نام پر مختلف ممالک میں بدامنی پھیلا رہا ہے'۔

وہ امریکی وزیر خارجہ مائیکل پومپیو کے تبصرے پر رد عمل کا اظہار کر رہے تھے، جنھوں نے دعوی کیا تھا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے ایران پر مزید پابندی عائد کی جائے گی۔

خطیب زادہ نے پومپیو کے اس موقف کو ”جھوٹ سے بھری ہوئی دنیا” کے طور پر بیان کیا ہے۔

انھوں نے امریکہ کے ان اقدامات کو بربادی اور بدامنی کا باعث قرار دیا ہے۔

iran urges us to perform duties, respect international laws
بہ شکریہ ٹوئٹر

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 'ایران کا واشنگٹن کے لئے پیغام یہ ہے کہ اسے عالمی برادری کے ساتھ مل کا کام کرنا چاہیے'۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ 'ایران کی خودمختاری اور بین الاقوامی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی کسی بھی کارروائی کا سختی سے اور بغیر کسی جھجک کے معقول جواب دیا جائے گا'۔

ایرانی ترجمان نے کہا کہ امریکہ کو لازمی طور پر زمین، ہوا اور سمندر کے ذریعے کسی بھی طرح کی قزاقی کارروائیوں سے باز آنا چاہئے کیونکہ قزاقی کا دور ختم ہوچکا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 'عالمی برادری کو لازما امریکہ کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا چاہئے تاکہ وہ بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کا احترام کرے اور اپنی مجرمانہ سرگرمیاں بند کرے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.