ایران کی سرکاری ٹی وی میں میزائلز کو لانچ کرتے اور اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ایران نیوز ایجنسی کے عہدیداروں نے بتایا کہ تجربہ کیے گیے میزائل کی پہنچ 280 کلو میٹرز تک ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تجربات خلیج عمان اور بحر ہند میں ایران کی بحریہ کی جانب سے بحری مشق کے دوران کیے گئے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ میزائل کی حدود میں توسیع کی جاسکتی ہے، لیکن اس کی کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
رواں برس مئی کے بعد سے شروع کی جانے والی مشق کا یہ پہلا واقعہ تھا، جب ایرانی تربیتی مشق کے دوران فائر کیے جانے والے ایک میزائل نے آبنائے ہُرمز کے قریب اپنے مطلوبہ ہدف کے بجائے ایرانی بحری جہاز کو غلطی سے نشانہ بنایا تھا، جس میں 19 ملاح ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے تھے۔